بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

ڈی چوک سے گرفتار 753 ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Wednesday, 4 December, 2024

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 753 کارکنان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اسلام آباد ڈی چوک سے 24 اور 27 نومبر کو احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے 766 کارکنوں کی عدالت میں پیشیاں مکمل ہوگئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔عدالت نے 753 ملزم کارکنوں کا مذید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ 2 ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج اور 11 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تھانہ حسن ابدال پولیس وین ملزمان کو عدالت سے لے کر روانہ ہوئی جبکہ پی ٹی آئی بلوچستان کے 6 روز سے لاپتہ رہنما سالار خان کاکڑ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے حسن ابدال تھانے میں درج کیس میں سالار خان کاکڑ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ صادق آباد کے 77 جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوائے کارکنان کی کمرہ عدالت میں دوبارہ گرفتاری پر وکلا نے احتجاج کیا۔ صادق آباد کے 77 کارکنوں کو تین تھانوں پولیس نے 28 ستمبر کیسوں میں ریمانڈ حاصل کر لیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *