پاکستان

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ، عرفان صدیقی نے سینیٹ میں بحث کیلئے قرار داد جمع کروا دی

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ، عرفان صدیقی نے سینیٹ میں بحث کیلئے قرار داد جمع کروا دی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کے معاملے پر بحث کے لیے تحریک التوا جمع کرادی۔سینیٹ سیکرٹریٹ میں عرفان صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواءکے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط پارٹی ترجمان رو¿ف حسن نے بھیجا تھا۔ مالی امداد کے لیے درخواست دینے سے پہلے قرض کی شرائط کے بارے میں خود کو مطمئن کریں۔تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب حکومت کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے کی بات کی ہے، اس معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے