پاکستان

پی ٹی آئی کا فوری مطالبہ، فوری انتخابات

پی ٹی آئی کا فوری مطالبہ، فوری انتخابات

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ فی الفور انتخابات کرائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں معاشی صورتحال، ملکی عدم استحکام اور مہنگائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں نے عمران خان کو کہا کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، کور کمیٹی کے تمام ممبران کا فیصلہ یہ ہے کہ تیاری کی جائے، چوک اور چوراہوں پر احتجاج کی تیاری کی جائے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے، میں مثبت حالات بھی دیکھ رہا ہوں، کور کمیٹی کا بھی مطالبہ ہے فی الفور انتخابات کی طرف جایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے، ملکی سیاست کے لئے 15 اکتوبر اہم ہے۔
خواجہ آصف کی گفتگو سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان کھبی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، نہ چوک چوراہےپر پرامن احتجاج سےروکا جاسکتا ہے اور نہ ہی بات چیت کے دروازے بند ہونگے، سب کو کہہ رہا ہوں کہ وقت کسی کا انتظارنہیں کرتا ، وقت پر فیصلہ کریں گے تو بہتر ہوگا۔
۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اتنخابات کے معاملے پر عوام کو احتجاج کی کال دینے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فوری انتخابات ہی ملک کے مفاد میں ہیں اس لیے فوری طور پر اتنخابات کی طرف جایا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri