شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں بہت کرپشن ہوئی، لوگ ارب پتی نہیں بلکہ کھرب پتی بن گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعلیٰ محمود خان ایک کان سے روزانہ 25 لاکھ روپے کماتے ہیں، علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے 9 وزراءکی کرپشن کا بھی بتا رہے تھے۔ .شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کو بنی گالہ کے بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں، پی ٹی آئی بانی کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا۔ علیمہ خان بھی موجود تھیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی گزشتہ کے پی حکومت میں کرپشن ہوئی لوگ کھرب پتی بن گئے؟ شیر افضل
- by Daily Pakistan
- مارچ 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 481 Views
- 12 مہینے ago