پاکستان

پی ٹی آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن میں کون حصہ لے سکتا ہے ؟ انتخابات کا شیڈول جاری

پی ٹی آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن میں کون حصہ لے سکتا ہے ؟ انتخابات کا شیڈول جاری

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے وفاقی الیکشن کمشنر رو¿ف حسن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری بروز پیر کو ہوں گے، پی ٹی آئی کے تمام رجسٹرڈ ممبران الاٹ کردہ نشستوں پر اپنے من پسند پینل یا چیئرمین کے امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘ربت ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے تمام رجسٹرڈ ممبران الاٹ شدہ سیٹوں پر اپنی پسند کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔31 جنوری تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیلات پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے