پاکستان

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے عادل خان بازئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کردی

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ ایم این اے عادل خان بازئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کردی۔

عادل خان بازئی نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کی حمایت سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنا الحاق کا سرٹیفکیٹ سنی اتحاد کونسل میں جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائیں۔ عادل بازئی نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے میڈیا میں جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے