پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا انھیں گزشتہ روز متنازع ٹوئٹس پر گرفتارکیا تھا وہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پرافواج پاکستان کے خلاف ٹویٹس کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے اور ان دنوں ضمانت پر تھے آج انھیں ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے روبرو پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے اعظم سواتی کیس کی سماعت کی اور سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے دو روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔ انکے وکیل وکیل بابر اعوان نے کہا کہ میرے مؤکل کی جان کو خطرہ ہے، ان کی جانب سے عدالت میں حفاظت کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کچھ متنازع ٹوئٹس ہیں جن کی وجہ سے اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا،اعظم سواتی مان رہے ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹ کی، ٹوئٹر اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے، موبائل اور سامان ریکور کرنا ہے پیشی کے موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، شہزاد وسیم اور عمران اسماعیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،
پاکستان
جرائم
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
- by Daily Pakistan
- نومبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1027 Views
- 2 سال ago