اسلام آباد:وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور،جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایماندار کو چیئرمین بنائیں۔رانا ثناء اللہ نے بیان میں کہا کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہباز شریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خودگھڑیاں چوری کرتا رہا،ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے”ڈیلی میل“ کے ذریعے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی،جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں،فیس نہیں،ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران ان جھوٹا ہے،ایک جھوٹا،چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا۔آئین کے تحت جھوٹا،چور،خائن لیڈر نہیں بن سکتا،پی ٹی آئی کے لوگ چور،جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایماندر کو چیئرمین بنائیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹا کر کسی ایماندار کو چیئرمین بنائیں گے،وزیر داخلہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 615 Views
- 2 سال ago