پاکستان

پی ٹی آئی کے مسیحا اسوقت فضل الرحمان ہیں ، گورنر خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی کے مسیحا اسوقت فضل الرحمان ہیں ، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے۔ صدر آصف زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے، سارے مسائل سے فضل الرحمان نکال سکتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے