وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)حکومت کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ آغاز ہوا۔
مردان میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران صوبے میں دہشت گردی پھر سے شروع ہوئی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماں سے درخواست ہے کہ وہ اختلاف رائے کو پارٹی کے اندر رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مائینز اینڈ منرل بلز کے ذریعے وفاق کو کوئی اختیارات نہیں دے رہے، بل کو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔
پاکستان
پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
- by Daily Pakistan
- اپریل 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 5 گھنٹے ago