پاکستان

چئیرمین سینیٹ نے“ایجوکیشن پارلیمنٹیرین کاکس پاکستان” کا افتتاح کردیا

چئیرمین سینیٹ نے“ایجوکیشن پارلیمنٹیرین کاکس پاکستان” کا افتتاح کردیا

چئیرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ بلاک-سی میں “ایجوکیشن پارلیمنٹیرین کاکس پاکستان” کا افتتاح کردیا سینیٹر ثناجمالی “ایجوکیشن پارلیمنٹیرین کاکس پاکستان” کی کنوئینر ہوں گی
افتتاح کے موقع پر چئیرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول اور تعلیم کو مزید فروغ دینے کیلئے “ایجوکیشن پارلیمنٹرین کاکس پاکستان” کا افتتاح سینیٹ آف پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے،آئین کے آرٹیکل ۲۵-اے کےتحت تمام بچوں کیلئے معیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اس قسم کے اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں، افتتاح کے بعد اب کاکس کی ذمہ داری ہے کہ تمام صوبوں کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں چئیرمین سینیٹ کی“ایجوکیشن پارلیمنٹرین کاکس پاکستان” کیلئے ایس او پیز اور ٹرم آف ریفرنس وضع کرنے کی ہدایت کاکس کو چاہئے کہ بین الاقوامی ڈونرز کو ساتھ لے کر چلیں،
کاکس کا افتتاح سینیٹ نے کردیا ہے اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،
صوبوں میں اس پر عمل درآمد ہوگا تو یہ پاکستان اور سینیٹ کیلئے اچھا ہے، کاکس اپنے “ٹی اور آرز” بنائے اور نمائندے منتخب کرے ہم تمام صوبوں کے چیف منسٹرز کو بھیجیں گے،تعاون کو بڑھانے کیلئے چئیرمین سینیٹ کی کاکس کو صوبائی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے کی تجویز “ایجوکیشن پارلیمنٹیرین کاکس پاکستان” میں ماہرین کو بھی شامل کرنے پر زوردیا انھوں نے کہا تعلیم کے فروغ کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا صوبائی رابطہ کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے
شرکاء نے چیئرمین سینیٹ کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا۔ سینیٹرز زیشان خانزادہ، لیاقت خان ترکئی، ثنا جمالی کے علاؤہ ایم این اے زبیدہ جلال اور سیکریٹری سینیٹ  قاسم صمد خان اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri