اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف کتنی آسانی سے یہ بھول گئے کہ وہ ایک سال تک اپنے حامیوں کو تشدد پر اکساتے رہے۔ انہوں نے فوجی اور انٹیلجنس قیادت کو غلط ناموں سے پکارا اور حقیقی آزادی کے نام پر لوگوں کا جذباتی استحصال کیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے مذہبی علامات کا غلط استعمال کیا حتی کہ اپنے حامیوں سے جہاد کا حلف بھی لیا۔ ان کے حامی شرپسندوں نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا 9 مئی کے حوالے سے ان کی تقریریں اور ٹوئٹس موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے تشدد کو اپنی پالیسی کے طور پر اپنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ جرمن نازی پارٹی کے لیے پروپینگنڈا کرنے والے گوئبلز کے خطاب کا جدید دور میں اگر کوئی حقدار ہے تو وہ چئیرمین پی ٹی آئی ہیں۔ انہیں جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل ہے۔
خاص خبریں
چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پرحملوں کیلیے اکسایا، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- جون 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 406 Views
- 2 سال ago