علاقائی

چار گھنٹے دیں تو آٹے کی قیمت 110 سے 105 تک لے آؤں، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دیدی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 110 سے 105 تک لے آؤں گا۔کراچی میں بفرزون میں عوام کے ساتھ سحری کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے پیسے کس کو دئے،سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔گورنر سندھ بفرزون بلاک 15 میں روڈ پر سحری کرنے پہنچ گئے اور لوگوں کے ساتھ سحری کی۔گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ خوش ہوگئے لوگوں نے گورنر کے ساتھ لوگوں تصاویر بنوائیں۔گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے اس شہر اور صوبے کے کام ہوتے نظر آرہے ہیں، کراچی کو آئی ٹی سی سٹی، بنائینگے، لوگوں کو کاروبار سکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، رضاکار لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرینگے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کئے تو ہم کرینگے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کے ساتھ کالج،یونیورسٹی،ادارے میں زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجائے، گھنٹی وہ بجائیگا اور گھنٹا ہم بجائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت کو خط لکھ رہے ہیں۔ خط میں سوال پوچھیں گے کہ سڑکوں کے لئے پیسے کس کو دئے ،اب تک سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے