بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

عمران اطمینان سے عید گزاریں، انکے خلاف آپریشن کا ارادہ نہیں، رانا ثنا اللّٰہ

Wednesday, 19 April, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت انکے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم سنایا گیا ہے۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف مقدمات اور عید تعطیلات کے دوران زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں