سا ئنس و ٹیکنالوجی

چاند پر تحقیق کے اہم مشن کے بعد آرٹیمس اول زمین پر واپس آگیا

moon

کیب کیناورل:ناسا کا آرٹیمس اول قمری مشن اپنا تحقیقی سفر مکمل کر کے آج زمین پر لوٹا ہے جس کا مقصد چاند تک انسانی کی دوبارہ رسائی کو ممکن بنانا ہے۔پاکستان وقت کے مطابق 12دسمبر کی صبح کے اوقات میں کسیانسان کے بغیر اورائن نامی کپسول زمینی فضاء میں داخل ہوا اور اس نے اپنے پیرا شوٹ کھولے اور کیلیفورنیا کے قریب بحراالکاہل میں گرگیا جسے ماہرین کی ایک ٹیم نے وہاں سے نکالا۔16نومبر2022 میں اسے کیپ کینارول فلوریڈا سے ناسا کے اسپس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس)کی بدولت آرٹیمس اول اورائن کیپسول کو خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔اس نے کل25.5روز خلا میں گزارے اور دو مرتبہ چاند کے قریب چکر کاٹے یہاں تک کہ چاند کی سطح سے صرف130کلو میٹر دور ہا گیا اور اپنا طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے زمین سے4لاکھ34ہزار 500کلو میٹر دوری تک بھی پہنچا تھا۔ناسا کے سربراہ ہل نیلسن نے اس کاوش کو غیر معمولی قرار دیا ہے جس میں دنیا کا طاقتور ترین راکٹ استعمال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے