پاکستان

چمن پسنجر ٹرین 5 گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی

چمن پسنجر ٹرین 5 گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی

چمن سے کوئٹہ جانے والی چمن مسافر ٹرین پانچ گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچی، چمن ٹرین 13 روز بعد بدھ کی صبح چمن پہنچی، ٹرین میں چمن جانے والے مسافروں کی تعداد 8 اور وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کی تعداد 20 ہے۔ریلوے حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ میں شدید بارش کے باعث ٹریک متاثر ہوا، شیلا باغ ٹنل میں کیچڑ کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ٹریک کی مرمت کے بعد ریلوے حکام نے تیرہ روز بعد بدھ کی صبح ٹرین سروس بحال کر دی۔چمن مسافر ٹرین بدھ کی صبح 8 مسافروں کو لے کر چمن گئی اور تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے چمن پہنچی، چمن سے 20 مسافروں کے ساتھ وہی ٹرین پانچ گھنٹے کی تاخیر سے رات گئے واپس کوئٹہ پہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے