چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شجاعت کی ظہور الٰہی روڈ پر واقع رہائش گاہ پر آئیں گے۔نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات دوپہر 2 بجے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے چوہدری شجاعت سے تعاون کی درخواست کریں گے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا چار رکنی وفد آج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان
خاص خبریں
چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع
- by Daily Pakistan
- فروری 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 696 Views
- 10 مہینے ago