کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے اسلام آباد کے علاقے پارک انکلیو فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا جسمیں متاثرین سمیت عمائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مقامی متاثرین کے مسائل سنے اور انکو حل کرنے کے لئے فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کی۔ متاثرین نے چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ہمارے مسائل بھی سننے آیا ہے۔ اس پہلے ہم در بدر کی ٹھوکریں کھاتے تھے مگر آج پہلی دفعہ ہمیں یقین ہورہا ہے کہ ہمارے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم کے مسائل سننے کے لئے یہاں آئے ہیں ہمارا یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ پارک انکلیو کے تمام مسائل کو تفصیل کے ساتھ سنا جاسکے تاکہ انکا جامع حل تلاش کیا جاسکے اور عرصہ دراز سے متاثرین کے رکے ہوئے معاملات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ جو چیزیں آج سے پہلے نہیں ہوسکیں موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے کہ ہم وہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہیں جنکو فوری طور پر حل کیا جاسکتا ہے اور کچھ مسائل کے لئے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو کہا کہ انکا جلد از جلد حل نکالا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز لینڈ اینڈ ریلہبیشن ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران یہاں کیمپ لگا کر متاثرین کے مسائل کو سننے گے اور انکے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے گا تاکہ متاثرین کو دفتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام موضع جات میں آتے جاتے رہیں گے اور وہاں جاکر بھی لوگوں کے مسائل سننے گے اور انکو فوری طور پر حل کریں گے۔
پاکستان
خاص خبریں
چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن محمد عثمان یونس کا اسلام آباد کے علاقے پارک انکلیو کا دورہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 680 Views
- 3 سال ago

