خاص خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، اعظم خان

اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔انہوں نے سائفر سے متعلق بھی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔اعظم خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا “سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا” انہوں نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لیا اور بعد میں کھودیا، عمران خان نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔اعظم خان نے بتایا کہ سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ کر غلط رنگ دیا گیا، میرے منع کرنے کے باوجود ایک خفیہ مراسلہ عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے