پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے اپیل واپس لینے کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقررکی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا کہ اپیل واپس لینے کی درخواست پہلے بھی زیر التوا ہے نئی دائر نہیں ہو سکتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے واپس لینے کی درخواست کی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے بعدازاں نوٹس جاری کر دیا کہ کیوں نا پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن کا پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا، لارجر بنچ بننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لینے کی درخواست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے