اسلام آباد – چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اہم عہدیداروں کا تقرر کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا، ان کی منظوری کے بعد نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یٰسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی سپریم کورٹ کے لیے نئے رجسٹرار کا تقرر بھی کر دیا جائے گا، موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کی بطور جج واپسی متوقع ہے۔ چیف جسٹس کے لیے اسٹاف آفیسر کی تعیناتی بھی جلد متوقع ہے۔