چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور شائستہ پرویز ملک شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور رانا انصار شامل ہیں۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔ جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔چیف جسٹس کی تقرری کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا۔اجلاس میں نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
خاص خبریں
چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل ، آج اجلاس طلب کرلیاگیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 74 Views
- 1 مہینہ ago