جرائم

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر انچارج ٹریفک مری روڈ سرکل نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا،بغیر ہیلمٹ 45موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ کاغذات پیش نہ کرنے پر11کوتھانہ میں بند کیا۔موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال مجبوری نہیں بلکہ ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نویدا رشاد کے احکامات پر انچارج ٹریفک مری روڈ سرکل عامر مشتاق نے اپنے سرکل میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔سرکل کے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ ہیلمٹ نہ پہننے پر 45موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جبکہ کاغذات نہ ہونے پر 11موٹرسائیکلوں کوتھانے میںبند کروایا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال مجبوری نہیں بلکہ ضروری ہے،شاہراہوں پر حادثات سے ہونے والی اموات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے کی جو کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہے،حالیہ اعدادو شمار کے مطابق ہیلمٹ حادثے میں جانی و جسمانی نقصان کی روک تھام میں بہت کار آمد ہے۔اس موقع پر انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ٹریفک وارڈنز آپ کے معاون اور شاہراہوں پر آپ کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں، لہذا ان کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کر تے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے