خاص خبریں

چینی وزیراعظم لی چیانک پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیراعظم لی چیانک پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیراعظم لی کیانگ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔چینی وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔چینی وزیر اعظم کا طیارہ اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔نور خان ایئر بیس پر دو بچوں نے چین کے وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے۔چینی وزیر اعظم لی کیانگ 4 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا عملی طور پر افتتاح بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے