حکومتی اجازت کے بعد 50ہزار ڈالر تک درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کی ادائیگیوں کے دباؤ اور وزیرخزانہ کی بیرون ملک روانہ ہوتے ہی بدھ کو ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 220روپے سے تجاوز کرگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 13سیشنز میں روپیہ کی قدر 10.1فیصد بڑھنے کے بعد بدھ کو معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا حالانکہ کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 29پیسے کی کمی سے 217.50روپے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن اختتام 10پیسے کے اضافے سے 217.89روپے کی سطح پر ہوا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50روپے کے اضافے سے 220.50روپے کی سطح پر بند ہوا۔
معیشت و تجارت
ڈالر کا اوپن ریٹ 220روپے سے تجاوز کرگیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1067 Views
- 3 سال ago

