علاقائی

ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کا گلگت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کا گلگت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہمراہ ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن ، ایکسیئن پی ایچ ای گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت ،ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ مو اس موقع پر کہا کہ سردی کے موسم میں سڑکوں پر کھڑے پانی میں برف جمنے سے حادثات کا خطرہ ہے خصوصا پیدل چلنے والے افرادکو دشواری کا سامنا ہوتا ہے لہذا فوری طور پر متعلقہ محکمے سڑکوں سے پانی کی صفائی کو یقینی بنائیں ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے اس موقع پر ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کے اطراف میں تمام نکاسی آب کی صفائی کی جائے تاکہ سڑکوں میں جمع ہونے والا پانی نالیوں کے زریعے سے صاف ہو سکے انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی فوری صفائی کو یقینی نہ بنا یا گیا تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔روڈ کے ساتھ موجود نالیوں کی مرمت کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن بی اینڈ آر ڈویژن گلگت کو ہدایات جاری کئے اس کے ساتھ ساتھ دادی جورای واٹر چینل کی صفائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت کو ہدایات جاری کئے ۔ پینے کے پانی کے پائپ کی لیکچ کی مرمت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن پی ایچ ای گلگت کو احکامات جاری کر دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے سڑکوں کے ساتھ موجود نالیوںپر تجاوز کر کے بند کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا جائیگا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریکاڈر مال کا جائزہ لیں اور تجاوز کر کے نالیوں کو بند کئے گئے تمام افراد کو نوٹسز جاری کریں تاکہ ریکاڈر کے مطابق نالیاں بحال ہو سکے جس سے سڑکوں پر پانی داخل نہ ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے