آل پاکستان سپورٹنگ سٹاف آل محکمہ جات ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈیلی ویجز کی دوبارہ بحالی کے حوالہ سے گزشستہ دنوں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے منظوری کے بعد محکمانہ اجازت نامہ،نوٹیفیکشن کے لئیے چیف ایگزکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر عنصر اسحاق سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں سی ای او نے بتایا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے حوالہ سے جو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے احکامات جاری کئیے اسکے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گااور ان کی ملازمت میں 89 دن کی منظوری دی گئی ہے اور اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شیخ نے یونین کے وفد کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ میں اپنے محکمہ کے تمام ماتحت عملہ کےلئیے حاضر ہوں جو بھی انکی دکھ تکلیف ،محکمانہ مسائل ہیں وہ میرے پاس تشریف لائیں انکا کام سب سے پہلے ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ یونین کے پر زور درخواست پر ورکروں کی ڈیوٹی کا وقت صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کروا یا جا سکے اس حوالہ سے محکمہ کے اعلی افسران سے مشاورت ہوگی اور متعلقہ ٹاؤن آفس سے اس کا ہدائیت نامہ جاری ہو جائے گایونین کے وفد نے کہا کہ اس خصوصی ملاقات کے حوالہ اور غریب نادار محکمہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی اور 89 دن کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئندہ بات ہے اور خصوصا ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شیخ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا کہ ڈی ایچ او نے ہمیشہ اپنے محکمہ کے چھوٹے غریب نادار پسے ہوئے طبقہ کی بات کی ہے اور انکے مسائل اولین ترجیح پر حل کئیے ہیں یونین کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہم بلا تفریق تمام محکمہ جات کے تمام ملازمین ساتھیوں کی خدمت 24 گھنٹے کر رے ہیں اور ہماری یونین کے ایگزکٹو ممبران لاہور میں بھی کوشاں ہیں اور ڈیلی ویجز ملازمین کی جانب سے انکے مطالبات کے حوالہ سے درخواستیں سیکرٹری تک پہنچا دی گئی ہیں اور حکومت وقت کی جانب سے بہت جلد خوشخبری ملے گی ڈیلی ویجز ورکروں کی ملازمت میں بحالی اور ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے یونین چوہدری شاہد محمود ہیلتھ انسپکٹر ضلع راولپنڈی اور محکمہ کے تمام اعلی افسران کا تہدل سے مشکور ہے یونین کے وفد میں امام خان چیئرمین ایکشن کمیٹی صوبہ پنجاب چوہدری عباس گوندل صاحب سرپرست اعلی ،چیئرمین شہباز عباسی ضلعی چیئرمین،صدر محمد معین منیر ضلعی صدر اور صوبہ پنجاب
قیصر خان جدون سینئر نائب صدر ،واجدحسین سینئر نائب صدر صوبہ پنجاب سینئیر نائب صدر واجد حسین،ملک وحید اختر جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن ,جنرل سیکٹری ضلع راولپنڈی میڈم زرقاء،سجاد احمد داھنیال فنانس سیکرٹری صوبہ پنجاب
توقیر خان جدون ڈپٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن پوٹھوہار ٹاؤن،تیمور نواز راجہ صدر پوٹھوہار ٹاؤن لیڈیز ونگ
سعدیہ بی بی صدر لیڈیز ونگ صدر پٹھوار ٹاؤن میڈم ناصر ہمیڈم طیبہ کینٹ کوثر مری ملک ایاز چیئرمین ڈیلی ویجیز
شازیب صدر ڈیلی ویجز نے شرکت کی ۔
خاص خبریں
علاقائی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر ڈیلی ویجزملازمین کی دوبارہ بحالی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 673 Views
- 2 سال ago