علاقائی

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: حیدری پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دکانوں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد زبیر اور عاصم حسین کے ناموں سے ہوئی ہے اور انھوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں قائم فائنل چوائس شاپ میں لوٹ مار کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جو کہ رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں کی گئی تھی جبکہ اسی علاقے میں قائم جوتوں کی دکان پر بھی ملزمان نے گزشتہ ماہ 26 فروری کو ڈکیتی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وارداتوں کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے نارتھ ناظم آباد میں کھلونوں کی شاپ پر بھی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں جبکہ پولیس گرفتار ملزمان سے ڈکیتی کی دیگر وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri