پاکستان

ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

خانوزئی لیویز کی گاڑی پر ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ درابند کے علاقے میں گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے