پاکستان

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، دو ملازمین اور فوجی جوان شہید

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، دو ملازمین اور فوجی جوان شہید

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ملازمین جاں بحق، سپاہی شہید اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں دو ملازمین محمد فیصل (عمر 35 سال) اور آصف کامران (عمر: 29 سال) ضلع کرک کے رہائشیوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور سپاہی سید محمد شاہین شاہ (عمر: 33 سال، رہائشی: ضلع ہنگو) نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھیں گی۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے 13 نومبر 2023 کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت قدرت شاہ عرف ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے