خاص خبریں

ڈی آئی خان میں وزیراعلی پختونخوا کا رشتے دار فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان میں وزیراعلی پختونخوا کا رشتے دار فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے چچا ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی حکومت میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور صوبے میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)فعال ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہدا کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی انتظامیہ نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے