سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہا کے گذشتہ دن کارونجھر کی کٹائی اور اس کو نیلام کرنے کے خلاف ہونے والے دھڑنے کو کامیاب کرنے پر جی یو آئی کارکنان اور سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ناجائز سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے میدان میں نکلنے کا عزم کیا.اور پیغام دیا کے سندھ کے اثاثوں سے کھلوار کسی صورت قبول نہیں کرینگے.احتجاج سے واپسی میں ضلع سجاول کے جی یو آئی کے کارکنان کی گاڑی روڈ حادثے کے باعث الٹ گئی جس میں دس سے زائد کارکنان زخمی ہوئے جس میں سے ایک ہمارا ساتھی شھید ہوگیا. ورثاء سے تعزیت کا اظھار کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کے اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے ورثاء کو صبر کی توفیق عطاء فرماء جو کارکنان زخمی ہیں ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں.روڈ زخمی ہونے والے کارکنان سے ملسل رابطے میں ہوں کراچی میں داخل کارکنان کو تمام سھولیات دی گئی ہیں.جن میں سے دو زخمیوں کا الحمداللہ علاج مکمل ہونے کے بعد گھر کی طرف روانا کردیا گیا ہے.ایک کارکنان زیر علاج ہے جو انشاءاللہ جلد ہی صحتیاب ہوکر اپنے گھر کی طرف جائینگا. جی یو آئی ضلع سجاول کے کارکنان اسپتال پر پھنچ کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ رہے.کارکنان اور قائدین کی یہ قربانیاں نتائج لائینگی.کہ ہم اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے میں کامیاب ہونگے.
علاقائی
کارونجھر کی کٹائی اور اس کو نیلام کرنے کے خلاف ہونے والے دھڑنے کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں: راشد محمود سومرو
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 655 Views
- 1 سال ago