کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کرنے والی نیلی پری لاہور سے گرفتارکرلیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیج و ٹی وی کے نامور طاہرانجم پنجاب اسمبلی کے باہر موجود تھے کہ گرفتار نیلی پری نے طاہر انجم کی گاڑی کا دروزہ کھول کرتشدد کیا، نیلی پری نے طاہرانجم کے کپڑے بھی پھاڑدیے، گالم گلوچ بھی کیا، پی ٹی آئی کارکن کے نازیبا زبان استعمال کرنے پر طاہر انجم اشکبار ہوگئے تھے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نیلی پری کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رات گئے مختلف چھاپے مارے۔اس افسوسناک واقعے میں کامیڈین طاہر انجم خاتون کی گالیاں اور تشدد دونوں کو برداشت کرتے رہے، پاس کھڑے وگوں کی جانب سے بیچ بچا کی کوشش کی گئی لیکن نیلی پری نے ان کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کسی کی ایک نا سنی اور طاپر انجم پر تشدد جاری رکھا، طاہر انجم بمشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان
جرائم
کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی نیلی پری گرفتار
- by Daily Pakistan
- جولائی 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 301 Views
- 5 مہینے ago