کراچی:اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نازیبا الزامات اور تضحیک آمیز مہم چلانے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست شیئر کرتے ہوئے تایا کہ انہوں نے عادل راجہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ وقت ان کے اور ان کے خاندان کیلئے اس قدر مشکل ہے کہ وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں۔اداکارہ کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کوئی ان کے ساتھ ایسا کیوں کررہا ہے۔کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح کردی گئی تھی کہ میرا نام یا نام کے شروع کے حروف کی غلط تشریح کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مجھے اب ہراسانی کا سامنا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
کبریٰ خان سوشل میڈیا پر الزامات اور تضحیک آمیز مہم چلانے پر عدالت پہنچ گئیں
- by Daily Pakistan
- جنوری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1464 Views
- 2 سال ago