کراچی میں پولیس اور رینجرز نے اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی مقیم 1 غیر ملکی شخص کو گرفتار کیا، بلدیہ اور نیوکراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے جبکہ سپر ہائی وے، نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 92 گھروں، گوداموں، دکانوں وغیرہ کی تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران 117 افراد کے کوائف بائیومیٹرک مشین کے ذریعے چیک کیے گئے، آپریشن میں 50 سے زائد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران غیر قانونی مقیم 1 غیر ملکی شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ، گلشن مزدور میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکؤوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ1 ڈاکو فرار ہوگیا۔ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکار موقع پر پہنچ گئے، گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی 2 میں پولیس مقابلے میں عبداللطیف نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق سپر ہائی وے، نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی نثار احمد کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
موسم
کراچی، مختلف علاقوں سے 3 ڈاکو اور غیر ملکی گرفتار
- by Daily Pakistan
- جولائی 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 235 Views
- 1 سال ago