بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ، پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان

Sunday, 8 December, 2024

لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔یہ سلسلہ نہ صرف سردی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ زرعی علاقوں میں فصلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کریں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں