کراچی میں منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم سرکل (ایف آئی این ٹی) نے کارروائی کرتے ہوئے 14 کروڑ سے زائد کا ای فراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مصطفیٰ غوری اور رمیز نامی ملزمان کے خلاف فراڈ کی رقم سے پراپرٹی خریدنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، دونوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدی پراپرٹیز میں گلشن اقبال میں ایک فلیٹ، پلاٹ اور ناز پلازہ میں ایک دکان خریدینے کے علاوہ اہلخانہ کے ساتھ ای کامرس کے ذریعے مختلف اشیا خریدیں اور کریڈٹ کارڈز بل ادا کیے، بعدازاں آرڈر کینسل کرکے رقم واپس وصول کی۔مرچنٹس کی جانب سے ملٹی پل ایڈوائسز کے جواب میں صرف ایک سیٹلمنٹ کی رقم وصول کی گئی، ملزمان نے بقیہ رقم وصولی کے لیے نجی بینک کی مختلف برانچز میں موجود اپنےاکاونٹس استعمال کیے۔نجی بینک کے آئی ٹی سسٹم کے ذریعے بینک کل 14 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، بینک کی شکایت پر سائبر کرائم سرکل کراچی نے تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی اور اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت تحقیقات کے لیے ایف آئی آر (ایف آئی اے) منی لانڈڑنگ سرکل منتقل کی گئی۔
علاقائی
کراچی؛ 14 کروڑ کا فراڈ کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
- by Daily Pakistan
- جنوری 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3581 Views
- 12 مہینے ago