علاقائی

کراچی:بیوی اور 3بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل،زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیا

krachi qatall

کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اسے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی وجہ ڈپریشن اور قرض کو قرار دیا ہے۔کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد قتل ہوئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے۔چاروں لاشوں اور زخم کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔نمائندہ کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے ہیں،مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا،نیچے موجود والدہ کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور قتل بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خود کشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا۔مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں،فاطمہ،نمرہ اور نیہا شامل ہیں۔جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے۔کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت دی ہے کہ جلد از جلد تحقیقات کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے