خاص خبریں

کراچی ،ائیر پورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق ،17 زخمی

کراچی ،ائیر پورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق ،17 زخمی

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ موقع پر پہنچ کر وہ آگ بجھانے میں مصروف ہوگئی۔آگ لگنے سے تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ پر قابو پالیا۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون، 3 سیکیورٹی گارڈز، 2 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار، غیر ملکی سمیت دیگر شامل ہیں، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے