خاص خبریں علاقائی

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی31نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی،حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی الیکشن 90روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے15جنوری2023کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔چیئرمین الیکشن کمیشن سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات15جنوری2023کو ہونگے۔آئین کی شق 220کے سحت سندھ حکومت،سندھ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،پولنگ عملہ کی تعیناتی اور پولنگ کے مواد کی ریٹرننگ آفیسرز کی دفاتر تک منتقلی کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے