پاکستان

کراچی دھماکہ قابل مذمت ، ملوث عناصر ملک دشمن ہیں ، وزیراعظم

کراچی دھماکہ قابل مذمت ، ملوث عناصر ملک دشمن ہیں ، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے صدمے اور دکھ ہوا ہے۔ واقعہ کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا۔ میں اس گھنانے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، ان کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، ہم ان کی حفاظت اور فلاح کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے