کراچی: کراچی میں سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے بارہ ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشاف سامنے آگئے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار فیکٹری مالک سے تفتیش میں لرزہ خیز انکشاف سامنے آئے ہیں ۔فیکٹری مالک کے بیان کے مطابق زکواة کی رقم کے حصول کیلئے مستحقین کئی روز سے فیکٹری کے چکر لگا رہے تھے۔ یومیہ کئی خواتین صبح سے شام تک رقم ملنے کی امید میں فیکٹری کے باہر بیٹھی رہتی تھیں ۔فیکٹری مالک نے زکوة کی مد میں محض ڈھائی لاکھ روپے کی رقم تقسیم کرنا تھی ، فیکٹری مالک کی جانب سے ماضی میں بھی اس ہی طرز پر زکوة کی رقم تقسیم کی جاتی رہی ہے ۔فیکٹری مالک نے یکم اپریل کو عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونا تھا ۔
پاکستان
کراچی فیکٹری میں بھگدڑ سے 12 اموات ، تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے
- by Daily Pakistan
- اپریل 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 499 Views
- 2 سال ago