پاکستان

کراچی: لاپتہ لڑکی کا پتہ چل گیا، مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی

کراچی: لاپتہ لڑکی کا پتہ چل گیا، مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر لڑکی کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کرتے ہوئے شہریوں کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ داخلہ، پولیس، رینجرز اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں۔ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے اپنا نیا نام بینش سلیم رکھ کر احمد علی سے شادی کی، زمان ٹاؤن تھانے میں درج لڑکی گمشدگی کا مقدمہ بھی سی کلاس کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لڑکی نے شادی کرلی ہے تو نکاح نامہ پیش کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نکاح نامے کے لیے تفتیشی افسر سے رجوع کریں۔ عدالت نے لڑکی کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔عدالت نے لاپتا شہری محمد زبیر اور فیصل قیوم کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے