بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 23.7°C
Sunday, 16 August 2026 | پاکستان: 4 ر بیع الاول 1448

پی ٹی آئی دھرنا: ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ

Tuesday, 22 November, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس د یئے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس د یئے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹادی۔عدالت نے اسلام آباد میں جلسے و دھرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست بھی نمٹادی۔چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت کے دوران تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *