کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ سرسید تھانے کے سب انسپکٹر علی نواز پتافی کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرا فوکل پرسن کانسٹیبل شاہ میر کے موبائل پر میں نے ایک ویڈیو دیکھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ واقعہ گیارہ جنوری کی دوپہر سوا دو بجے کے قریب پیش آیا، جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے سرعام گلی میں بچے کے ساتھ جانے والی خاتون کے ساتھ فحش فعل کیا اور نامعلوم خاتون کی بے حرمتی کر کے اُسے ہراساں کیا۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نامعلوم نمبر پلیٹ پر سوار موٹرسائیکل سوار حرکت کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے وقوعہ کا دورہ کیا اور نامعلوم 17 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا، اب تفتیشی ٹیم موٹرسائیکل پر سوار ملزم کو تلاش کررہی ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سوشل میڈیا پر سر راہ چلتی خاتون کو موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
علاقائی
کراچی میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
- by Daily Pakistan
- جنوری 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4503 Views
- 11 مہینے ago