کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بحیرہ عرب سے بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث کراچی کے علاقوں گلشن اقبال ، گلستان جوہر، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، گارڈن، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، واٹرپمپ، عائشہ منزل، لانڈھی،کورنگی،لیاری اور ملیر ہالٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ چلنے والی ہواؤں نے موسم خوشگوار کردیا۔
بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹہ،بدین،حیدرآبادمیں بھی آئندہ چندگھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔ آج اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
موسم
کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
- by Daily Pakistan
- مارچ 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 760 Views
- 2 سال ago