کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 8 اکتوبر کو ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی سے ڈینگی کے 4، ضلع مشرقی سے 3 اور جنوبی ضلع سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سال کراچی میں اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 473 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ سندھ میں رواں سال ڈینگی کے 1 ہزار 709 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔دوسری جانب شہر میں چکن گونیا کے کیسز کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔
پاکستان
صحت
کراچی میں 10 دن کے دوران ڈینگی کے 90 کیسز سامنے آگئے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 261 Views
- 3 مہینے ago