بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

آپریشنل مسائل: کراچی سے پی آئی اے کی 5 پروازیں منسوخ

Thursday, 10 October, 2024

آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور جدہ جانے والی 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق 20 ملکی اور غیر ملکی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 302 اور 303 اور اسلام آباد جانے والی دو پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 831 بھی منسوخ کر دی گئی۔اس کے علاوہ جدہ اور استنبول سے کراچی جانے والی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے دبئی، استنبول، نجف اور دمشق جانے والی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *