کراچی میں ایک ہفتے کے دوران شہریوں کی پراسرار اموات میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 542 میتوں کو ایدھی اور چھیپا کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ یا وجہ کچھ اور؟ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایدھی کے 3 مردہ خانوں میں 526 میتوں کو لایا جا چکا ہے۔ ورثا نے انہیں عارضی طور پر ایدھی مردہ خانے میں رکھا اور بعد ازاں نہانے اور کفن دینے کا عمل مکمل کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ایدھی حکام ان افراد کی موت کی حتمی وجہ کے بارے میں واضح نہیں ہیں۔ ایدھی کے سربراہ کے فیصل ایدھی نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 526 افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان
جرائم
کراچی می اموات بڑھ گئیں ، ایک ہفتے میں 542 میتیں سرد خانے منتقل
- by Daily Pakistan
- جون 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 233 Views
- 7 مہینے ago