کراچی کے جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی ہسپتال کو 25 سال کے لیے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاق اورحکومت سندھ کے درمیان معاہدے پر دستخط بروز 8 اگست کو کیے جائیں گے جبکہ جناح اسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں 11سال بعد مختلف شعبوں کے لیے ڈاکٹروں اورکنسلنٹینٹ کی بھرتیوں نے کے لیے اشتہاربھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان تینوں اسپتالوں کا معاملہ گزشتہ 11سال سے حل طلب تھا۔2011 میں اٹھار ویں ترمیم کے بعد وفاق کے ماتحت چلنے والے ان تینوں ہسپتالوں کو سندھ حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا اس فیصلے خلاف جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ اسپتال کے ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ تینوں ہسپتالوں کو وفاق کے ماتحت ہی رکھا جائے۔پی ٹی آئی حکومت نے تینوں ہسپتالوں کو چلانے کیلیے فنڈز نہ ہونے کا عذر پیش کیا تھاان تینوں ہسپتالوں کا معاملہ عدالت میں تقریبا 11 سال زیر سماعت رہا تھا۔ 4 برس قبل پی ٹی آئی حکومت نے تینوں ہسپتالوں کو چلانے کے لئے فنڈز نہ ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس دوران تینوں ہسپتالوں سے سینکڑوں ملازمین اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹایرڈ ہوگئے تھے جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے مختلف فیکلٹی کے اساتذہ بھی ریٹایرڈ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے جناح اسپتال سمیت تینوں اسپتالوں میں سینکٹروں اسامیاں خالی ہوگئی تھیں۔تیکینکی وجوہ کی بنا پر ان اسامیوں پر بھرتیاں بھی نہیں کی جاسکی تھی جبکہ جناح ہسپتال کے مختلف وارڈز کے سربراہوں کی اسامیاں بھی گزشتہ 10 سال سے خالی پڑی تھیں۔جناح ہسپتال کے سربراہ پروفیسرشاہد رسول کے مطابق جناح اسپتال میں ایک ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں جبکہ 12مختلف شعبوں کے پروفیسرزحضرات کی بھی تقرریاں کی جائیں گی۔
علاقائی
کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کو 25 برس کیلیے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل
- by Daily Pakistan
- اگست 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1121 Views
- 1 سال ago